Masarrat
Masarrat Urdu

حماس امریکی جنگ بندی کی نئی تجاویز قبول کرنے کا سوچ رہی ہے: خبررساں ایجنسی

  • 04 Jul 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

غزہ، 4 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس امریکہ کی تجویز کردہ جنگ بندی پر دیگر مزاحمتی گروپس سے مشاورت کر رہی ہے۔

ترک خبر  رساں ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے امریکہ کی جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویر پر دو دن میں جواب آ سکتا ہے۔
ترک خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ حماس، امریکہ کی نئی تجاویز قبول کرنے کا سوچ رہی ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق بدھ اور جمعرات کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 94 فلسطینی قتل کر دیے گئے، ان میں سے 45 امداد کے حصول کی کوشش کے دوران شہید کیے گئے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی سے متعلق آئندہ 24 گھنٹوں میں معلوم ہو جائے گا۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ابراہم معاہدے میں مزید بہت سے ممالک شامل ہوں گے۔

Ads