نئی دہلی، 4 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) ٹاٹا پاور کمپنی لمیٹڈ (ٹاٹا پاور) کی ذیلی کمپنی ٹاٹا پاور رینیوایبل انرجی لمیٹڈ (ٹی پی آر ای ایل) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 45,589 چھتوں پر شمسی توانائی کے
سولر پلانٹس لگائے ہیں اور ریکارڈ قائم کردیا ہے، جس میں 416 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ٹی پی آر ای ایل جو ملک کی نمبر ایک کمپنی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے،کمپنی نے جمعہ کے روز ایک ریلیز میں یہ معلومات فراہم کی ہیں۔
گذشتہ سال کمپنی نے 8,838 چھتوں پر سولر پلانٹس کی تنصیب کی تھی۔ اس طرح کمپنی نے سال بہ سال 416 فیصد اضافے کے ساتھ زبردست مظاہرہ کیا ہے۔
سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک، ٹی پی آر ای ایل نے ملک بھر میں کل 2,04,443 چھتوں پر شمسی تنصیبات نصب کیں، جن کی مجموعی طور پر 3400 میگاواٹ سے زیادہ شمسی توانائی کی پیداوار کی گنجائش ہے۔ ٹی پی آر ای ایل 400 سے زیادہ شہروں میں پھیلے 604 چینل پارٹنرز کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے کام کرتا ہے۔ اس نے 560 شہروں میں 240 زیادہ پارٹنرز کو بھی شامل کیا ہے۔