Masarrat
Masarrat Urdu

کملا بسیسر نے وزیراعظم کو اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازنے کا کیا اعلان

Thumb

پورٹ آف اسپین / نئی دہلی، 4 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) ٹرینیڈاڈ ٹوباگو کی وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر نے وزیر اعظم نریندر مودی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی ستائش کی اور انہیں آج کی دنیا کے سب سے زیادہ قابل بصیرت لیڈروں میں سے ایک قرار دیا۔ وزیر اعظم نے مسٹر مودی کو سر کہتے ہوئے  ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا۔

مسٹر مودی کے اعزاز میں پورٹ آف اسپین میں منعقدہ ایک تقریب میں محترمہ بسیسر نے ہندوستان کی ترقی اور مضبوطی میں وزیر اعظم مودی کے تبدیلی کے رول اور کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران ہندوستان کی طرف سے کئی ممالک کو بھیجی گئی ویکسین کی کافی اہم مدد کا ذکر کیا۔
محترمہ بسیسر خود وزیر اعظم مودی کا استقبال کرنے کے لیے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ روایتی ہندوستانی ساڑھی میں ملبوس ہوائی اڈے پر پہنچیں۔
مسٹر مودی کے استقبال کے لیے رسمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم بسیسر نے کہا کہ ’’ہمیں کسی ایسے شخص کی موجودگی سے اعزاز حاصل ہوتا ہے جو ہمارے کافی قریب اور عزیز ہے۔ ہمیں ایک ایسے  لیڈر پر فخر ہوتا ہے  جس کا دورہ صرف پروٹوکول کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔‘‘
مسٹر مودی کو ’’دنیا کے سب سے زیادہ قابل احترام، سب سے زیادہ قابل ستائش لیڈروں‘‘ میں سے ایک بتاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انہیں ہندوستان کے ایسے وزیر اعظم کا استقبال کرنے پر کافی فخر ہے۔ میزبان ملک کی وزیر اعظم نے کہا ’’وزیراعظم، آپ ایک تبدیلی لانے والی قوت ہیں جس نے ہندوستان کی طرز حکمرانی کو بہتر بنایا ہے اور اپنے ملک کو ایک سرکردہ اور ممتاز عالمی طاقت کے طور پر قائم کیا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’اپنے دور اندیش اور مستقبل کے اقدامات کے ذریعے، آپ نے ہندوستانی معیشت کو جدید بنایا ہے، ایک ارب سے زیادہ شہریوں کو بااختیار بنایا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ نے دنیا بھر کے تمام ہندوستانیوں کے دلوں میں فخر کا جذبہ پیدا کیا ہے۔‘‘
تقریب میں ہند نژاد لوگوں کی بڑی موجودگی اور ہندوستانی ثقافت کو دنیا بھر میں پیش کرنے کے لئے حکومت ہند کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہند نژاد خاتون لیڈر نے کہا ’’یہ آپ کی وراثت کے تئیں لگن ہے، یہ صرف حکمرانی نہیں  بلکہ وراثت کے تئیں  آپ کی عقیدت ہے جو  ہمیں آج رات  یہاں لے آئی ہے ‘‘ پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2002 میں اس ملک کے اپنے پہلے دورے پر آپ بطور وزیر اعظم نہیں بلکہ ایک ثقافتی سفیر کے طور پر آئے تھے، آج آپ 1.4 بلین سے زیادہ لوگوں کی حکومت کے سربراہ کے طور پر آئے ہیں، آپ ایک قابل احترام اور نامور رہنما کے طور پر آئے ہیں جن کا اثر سرحدوں سے باہر ہے۔سر  ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انسداد کووڈ ویکسین کی فراہمی کا حوالہ دیتے ہوئے، محترمہ بسیسر نے کہا ’’آپ کی قیادت میں، ہندوستان نے دنیا کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا ہے۔ چار سال پہلے آپ کی ہمدردی اور انسان دوستی کے ذریعہ ویکسین کی پہل کے ذریعے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ آپ نے یقینی  بنایا کہ ویکسین اور سپلائی   ٹرینیڈاڈ-ٹوباگو سمیت  سب سے چھوٹے ممالک تک پہنچے۔

Ads