Masarrat
Masarrat Urdu

پی سی بی نے اظہر محمود کو ٹیسٹ ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کیا

Thumb

لاہور 30 ​​جون (مسرت ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اظہر محمود کو مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔اظہر محمودکی تقرری کے حوالے سے پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اظہر محمود نے بڑے تجربے کے ساتھ پاکستانی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا ہے۔ وہ طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ کرکٹ کے بارے میں ان کا گہرا علم، بین الاقوامی تجربہ اور انگلش کاؤنٹی سرکٹ میں کامیابی حاصل کرنا ،انہیں اس عہدے کے لیے غیر معمولی طور پر بہتر انتخاب بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اظہرمحمود اپنے موجودہ معاہدے کی میعاد ختم ہونے تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اگلے ٹیسٹ میچز، اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو میدان پر اور دسمبر، جنوری میں سری لنکا کے خلاف گھریلو سیریز میں بھی برقرار رہیں گے۔ اظہرمحمود 2024 کے اوائل میں پاکستان کے  نیوزی لینڈ کے وائٹ بال  دورے سے قبل عبوری بنیادوں پر شامل ہونے کے بعد سے  پاکستان کی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تھے۔ 50 سالہ سابق آل راؤنڈر نے 20 سال کی عمر میں کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 143 ون ڈے اور 21 ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں تین سنچریاں اسکور کیں اور 162 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد وہ ریٹائر ہو گئے تھے۔

Ads