Masarrat
Masarrat Urdu

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد جاں بحق

  • 29 Jun 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

بیروت، 29 جون (مسرت ڈاٹ کام) لبنان کے جنوبی قصبے مہرونہ میں ہفتے کے روز اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد  کی موت اور ایک دیگر  زخمی ہو گیا۔

لبنانی سیکیورٹی ذرائع اور سرکاری میڈیا نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار حزب اللہ  رکن عباس وہبی  کو اس حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ گزرنے والی گاڑی میں سوار ایک خاتون بھی جاں بحق جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔ یہ خاتون جنوبی لبنان کے گاؤں جویا کی رہائشی تھی۔
لبنان کی سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی نے ڈرون حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ یہ حملہ 27 نومبر 2024 سے نافذ جنگ بندی معاہدے کے باوجود ہوا، جو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان امریکہ اور فرانس کی ثالثی میں کرایا گیاتھا۔ یہ معاہدہ غزہ جنگ کے بعد شروع ہونے والی سرحد پار جھڑپوں کو روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے لبنان میں وقفے وقفے سے حملے کرتی رہتی ہے۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا کہ ان کی پارٹی نے جنگ بندی کی شرائط کی مکمل تعمیل کی ہے جبکہ انہوں نے  اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں اور اس کا جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ مستقبل میں کسی بھی اسرائیلی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور کسی دھمکی یا بیرونی دباؤ سے نہیں ڈرے گا۔

Ads