Masarrat
Masarrat Urdu

تہران، صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ کا آغاز

Thumb

تہران، 28 جون (مسرت ڈاٹ کام) صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والے فوجی کمانڈروں، سائنسدانوں اور عام شہریوں کی تشییع جنازہ کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں آج صبح صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تشییعِ جنازہ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ تشییع کا سلسلہ صبح 8 بجے انقلاب اسکوائر سے شروع ہو کر آزادی اسکوائر پر ختم ہوگا۔

تشییع جنازہ کے جلوس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے، جس میں بچوں، خواتین، تعلیمی اور دفاعی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور مختلف شہداء کے اہل خانہ شامل ہیں۔ کاروانِ شہداء میں ان افراد کے اجسادِ خاکی شامل ہیں جو حالیہ صہیونی حملوں میں شہید ہوئے۔

تشییع کے اختتام پر شہداء کی تدفین مختلف مقامات پر عمل میں آئے گی، جن میں تہران کے امامزادگان، مشہور قبرستان بہشتِ زہرا (س) اور ملک کے دیگر شہروں کے مقامات شامل ہیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد کی تشییع میں شرکت

زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد تشییع جنازہ میں شریک ہے۔ شرکاء ایران کے حق میں اور صہیونی حکومت اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔

ہم ابتدا سے جانتے تھے کہ فتح ہماری ہوگی

تشییع میں شریک ایک خاتون نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے ہی ہمیں یقین تھا کہ فتح ہماری ہوگی۔ امریکہ اور اسرائیل کو شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔

Ads