آج انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری انگلینڈ کی پوری ٹیم ہندوستانی بولنگ اٹیک کے سامنے 42.2 اووروں میں 174 رن پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے راکی فلنٹاف (56) اور اسحاق محمد (42) رن کی اننگز کھیلی۔ بی جے ڈاکنز (18)، بین میس (16) اور جیمز منٹو (10) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستانی بولنگ اٹیک کے سامنے انگلینڈ کے باقی بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ ہندستان کی جانب سے کنشک چوہان نے تین وکٹ حاصل کیں۔ امرویش، ہینیل پٹیل اور محمد عنان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
175 رن کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی اوپننگ جوڑی کپتان آیوش مہاترے اور ویبھو سوریاونشی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 7.3 اووروں میں 71 رن جوڑے۔ آتشی بلے باز ویبھو سوریاونشی پہلی وکٹ کے طور پر 19 گیندوں میں (48) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں پانچ چھکے اور تین چوکے لگائے۔ ہندوستان کی دوسری وکٹ آیوش مہاترے (21) کی صورت میں گری۔ ویہان ملہوترا (18)، مولائے راج سنگھ چاوڑا (16) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ابھیگیان کنڈو اور راہول کمار کی جوڑی نے پانچویں وکٹ کے لیے 55 رن کی ناٹ آوٹ شراکت داری کی اور ہندوستان کو 24ویں اوور میں چار وکٹ پر 178 رن بناکر چھ وکٹ سے فتح دلائی۔ ابھیگیان کنڈو نے 34 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (ناٹ آؤٹ 45) اور راہول کمار نے (ناٹ آؤٹ 17) رن بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے اے ایم فرنچ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیک ہوم اور الفی البرٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔