Masarrat
Masarrat Urdu

صہیونی حکومت کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، ایران

Thumb

تہران، 13 جون (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی پارلیمنٹ کے نیشنل سیکورٹی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو ایران پر حملے کا سخت اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں فوجی اور جوہری مراکز پر فضائی حملہ کیا ہے۔

صہیونی حملے کے بعد ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام مطمئن رہیں۔ صہیونی حکومت اپنی غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حملوں کے بعد تفصیلات کے لئے صرف معتبر ذرائع اور رسمی خبروں پر اعتبار کریں تاکہ کسی قسم کی افراتفری نہ پھیلے۔ عوام اس نازک مرحلے پر صہیونی حکومت کی افواہوں اور بے بنیاد خبروں سے متاثر نہ ہوں۔

Ads