اس دوران ان کے پوتے ضمیر اور زاہد، جموں و کشمیر کے وزیر ستیش شرما، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور پارٹی کے ترجمان اعلیٰ ترجمان تنویر صادق بھی ان کے ہمراہ تھے۔فاروق عبداللہ نے یہاں میڈیا کو بتایا: 'بہت اچھا سفر رہا، اب سیاح آرہے ہیں، اس ریل کی بڑی مہربانیاں ہیں، اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا، ہمارا کاروبار بار بڑھے گا اور ہمارے لوگ ملک کے کسی بھی حصے میں جا سکتے ہیں'۔انہوں نے کہا: 'یہ میرا ایک خواب تھا جس کو میں نے اپنی زندگی میں ہی پورا ہوتے ہوئے دیکھا'۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا: 'ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے دوران میں نے امن، محبت بھائی چارے اور ترقی کے لئے دعا کی'۔