Masarrat
Masarrat Urdu

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد عمان روانہ

Thumb

 تہران،12 اپریل (مسرت ڈاٹ کام)  اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کے لئے سید عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مسقط روانہ ہوگیا

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد عمان کے دارالحکومت مسقط روانہ ہوگیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے سماجی رابط کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ  " فاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَکَّلْ عَلَی اللہ" ہم وزیر خارجہ کی معیت ميں، اپنے تجرجہ کارترین رفقائے کار کے ہمراہ مسقط روانہ ہورہے ہیں اور ایران کے قومی مفاد اور اقتدار اعلی کے تحفظ کے لئے پوری  توانائی سے استفادے پر مصمم ہیں۔

Ads