Masarrat
Masarrat Urdu

امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات تعمیری رہے، اگلے ہفتے دوبارہ بات چیت ہوگی: ایران

  • 13 Apr 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

مسقط، 12 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہفتہ کے روزہونے والی پہلی باضابطہ جوہری بات چیت تعمیری رہی اور دونوں ممالک نے اگلے ہفتے دوبارہ مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ 'تعمیری' مذاکرات ختم ہو گئے ہیں اور دونوں فریقوں نے اس معاملے پر آئندہ ہفتے مزید مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
عمان نے کہا ہے کہ بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی اور بات چیت تعمیری رہی۔
ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی قیادت امریکی سفیر اسٹیو وٹ کوف نے کی۔
عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والی اس بات چیت سے قبل مسٹر عراقچی نے کہا تھا کہ ان کا ملک غیر جانب دار معاہدہ چاہتا ہے۔
بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس بات چیت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

Ads