Masarrat
Masarrat Urdu

ایران کے وزیر خارجہ اور امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کی میزبانی کرنا میرے لیے باعث فخر تھا : عمانی وزیر خارجہ

Thumb

مسقط، 12 اپریل (مسرت ڈاٹ کام)عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے مسقط میں ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا پیج پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے  لکھا کہ میرے لیے باعث فخر تھا کہ مسقط میں ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی اور امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کی میزبانی کروں۔

مسٹربدر البوسعیدی نے لکھا کہ منصفانہ اور لازمی نتائج کے حصول کے مشترکہ ہدف کے لیے مذاکرات اور گفتگو میں ثالث کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں مزید لکھا کہ اپنے دونوں ساتھیوں کا اس تعاون کے لیے شکرگزار ہوں؛ ایسا تعاون جو دوستانہ اور مناسب ماحول میں انجام پایا تا کہ نظریات کو قریب اور امن، سلامتی اور علاقائی اور عالمی استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔
عمان کے وزیر خارجہ نے اس پیغام میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے اور مذکورہ اہداف کے حصول تک اپنی کوششوں کو بڑھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Ads