Masarrat
Masarrat Urdu

مودی وقف بل پارلیمنٹ میں وقف بل کی منظوری سماجی و اقتصادی انصاف کی تلاش میں ایک اہم لمحہ : مودی

Thumb

نئی دہلی، 4 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف (ترمیمی) بل اور مسلم وقف (منسوخ) بل کی منظوری کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ہمارے سماجی-اقتصادی انصاف کی تلاش میں ایک اہم لمحہ ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، "پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف (ترمیمی) بل اور مسلم وقف (منسوخ) بل کی منظوری سماجی و اقتصادی انصاف، شفافیت اور جامع ترقی کے لیے ہماری اجتماعی جدوجہد میں ایک اہم لمحہ ہے۔
مسٹر مودی نے لکھا، "تمام ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ جنہوں نے پارلیمانی اور کمیٹی کی بحث میں حصہ لیا، اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان قوانین کو مضبوط بنانے میں تعاون کیا۔ ان گنت لوگوں کا بھی خصوصی شکریہ جنہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو اپنی قیمتی تجاویز بھیجیں۔ ایک بار پھر، وسیع بحث اور مکالمے کی اہمیت کی تصدیق کی گئی ہے۔"یہ خاص طور پر ان لوگوں کی مدد ملے گی جو طویل عرصے سے پسماندہ ہیں اور آواز اور موقع دونوں سے محروم ہیں۔
 وزیر اعظم نے لکھا، "کئی دہائیوں سے وقف کا نظام شفافیت اور جوابدہی کے فقدان کا مترادف رہا ہے۔ اس نے خاص طور پر مسلم خواتین، غریب مسلمانوں اور پسماندہ مسلمانوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین شفافیت کو فروغ دیں گے اور لوگوں کے حقوق کا بھی تحفظ کریں گے۔"
انہوں نے کہا، "اب ہم ایک ایسے دور میں داخل ہوں گے جہاں نظام سماجی انصاف کے لیے زیادہ جدید اور حساس ہوگا۔ وسیع طور پر، ہم ہر شہری کے وقار کو ترجیح دینے کے لیے پابند عہد ہیں۔ اس طرح ہم ایک مضبوط، زیادہ جامع اور زیادہ ہمدرد ہندوستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔"

Ads