Masarrat
Masarrat Urdu

عید کا چاند نظرآیا، بروز پیر 31 مارچ کو عید کی نماز ادا کی جائے گی

  • 30 Mar 2025
  • مسرت ڈیسک
  • مذہب
Thumb

نئی دہلی، 30 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) ملک کی متعدد رویت ہلال کمیٹو ں نے اعلا ن کیا ہے کہ ماہ شوال کا چاند نظر اگیا ہے اور کل یعنی 31 مارچ کو عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

امارت شرعیہ ہند، امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ، جھارکھنڈ، جامع مسجد دہلی مرکزی رویت ہلال کمیٹی، فرنگی محلی سمیت ملک کی متعدد رویت ہلال کمیٹیوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ شوال کی پھلی تاریخ  31 مارچ کو ہوگی۔
ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹی نے اپنی ریلیز میں اعلان کیا کہ ملک کے مختلف حصوں سے رویت عام کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ، جھارکھنڈ کے قاضی شریعت مفتی انظار عالم قاسمی، امارت شرعیہ ہند کے مفتی ذکاوت حسین قاسمی،جامع مسجد دہلی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے نائب صدر مولانا شعبان بخاری، فرنگی محلی  رویت ہلال کمیٹی کے مولانا عبد الرشید فرنگی محلی اور  مختلف ہلال کمیٹیوں کے سربراہوں نے اعلان کا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں رویت عام کی اطلاع ہے۔ لہذا عید کی نماز کل یعنی یکم شوال المکرم بروز پیر31 مارچ کو ادا کی جائے گی۔

Ads