Masarrat
Masarrat Urdu

شیخ ابوبکر احمد ہندوستان کے 100بااثرمسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

Thumb

کالی کٹ 6 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) مائناریٹی میڈیا فاؤنڈیشن نے اپنی تحقیقات میں ملک کے 100 باثرورسوخ مسلمانوں کی فہرست میں گرانڈ مفتی آف انڈیا اورجامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ ابوبکراحمد کو شامل کیا ہے۔ انگریزی جریدے مسلم مرر نے2024 کیلئے جاری انہیں اسلامک کٹیگری میں اول نمبر دیا ہے۔ مسلم مررنے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مسلم شخصیات کی فہرست سازی میں غیر جانبداری کے ساتھ ہمہ جہت خدمت کا جائزہ لیا جائزہ لے کر اسے ایک پینل نے جاری کیا ہے۔ یہ اطلاع ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ ابوبکر احمد نے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے جنرل سکریٹری کے طور پر دینی،فلاحی اور قومی کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے،ہندوستان کے علاوہ بیرون ممالک میں اسلامک اسکالر کے طور پر شہرت رکھتے ہیں،جنوبی ہندوستان سمیت ملک کی 26ریاستوں میں دینی وعصری تعلیم کا فروغ،معاشی ومعاشرتی زندگی کی بہتری کیلئے ان کے ذریعہ کئے کام آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہے۔اس فہرست میں جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شیخ ابوبکر احمد کی سرپرستی میں 10ہزار سے زائد مکاتب وجامعات 600 انگلش میڈیم اسکول لاکھوں طلبا تعلیم،انسان دوستی،ہنر سازی میں فیضاب ہوچکے ہیں،مشکل اور ہنگامہ خیز حالات میں امن وسلامتی اور ہمہ آہنگی کے سفیر کے طور پر پیش رفت رہے۔
ریلیز میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے تعلیم اور فلاحی شعبہ میں انتھک محنت کی۔ہزاروں فرزندان توحید کو معاشرہ کی فلاح وبہبودی اور انسانیت کے احترام کا درس سکھایا۔ جس کے نتیجہ میں آج ہزاروں کی تعداد میں انسانی ہمدردی کے خدمت کے تئیں غریب ومسکین،مصیبت زدہ،حادثاتی پریشانیاں،شیر خوار اور یتیم بچوں کی رہائش،تعلیم،خوردنو ش،طبی امداد اور ضروریات زندگی کی تمام سہولیات ہمہ وقت فراہم کی جاتی ہے۔

Ads