Masarrat
Masarrat Urdu

جامعہ کا فاصلاتی تعلیم میں داخلوں کے لئے اعلامیہ جاری

Thumb

 
مرکز برائے فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ نے  مختلف کورسوں میں داخلہ کے لیے تعلیمی سیشن 2019-20 کے لیے  درخواستیں جاری کر دی ہیں، اس کے تحت طلبہ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے فارم پُر کر سکیں گے۔
کورسز اور درخواست فارم کی تفصیلات جولائی 2019 کے دوسرے ہفتے میں یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.jmi.ac.in/cdol پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ داخلہ جاتی عمل مکمل ہونے کی آخری تاریخ 31 اگست 2019 ہے۔
آئندہ سال جامعہ کے سو سال مکمل ہونے پر خوشیوں کی سوغات کے ساتھ مرکز برائے فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم کو  یو جی سی نے بی اے جنرل پروگرام اور ایم بی اے کے پروگرام (فاصلاتی)متعارف کرانے کے لئے بھی منظوری دے دی ہے۔
یونیورسٹی کے لئے یقینا یہ ایک قابل افتخار بات ہے کہ سی بی سی ایس کی بنیاد پر جامعہ ملک کا پہلا تعلیمی ادارہ ہے جس میں رسمی اور غیر رسمی دونوں قسم کی تعلیم جاری ہے اور فاصلاتی تعلیم بھی سمسٹر سسٹم کے تحت ہے۔
تمام ہی پوسٹ گریجویٹ پروگرام سی بی سی ایس کی بنیاد پر سمسٹر موڈ میں چلیں گی اوریونیورسٹی کے ذریعہ باقاعدگی سے جاری رسمی  پروگراموں کی طرح ہی نصاب اور امتحان کے طرز پر ہوں گے۔ تاہم انڈر گریجویٹ پروگراموں کے امتحانات پہلے کی طرح سالانہ ہی ہوں گے۔
داخلوں  کے لیے فارم  مندرجہ ذیل پروگراموں کے لیے جاری کیے گیے ہیں:
پوسٹ گریجویٹ پروگرام (سی بی بی ایس کی بنیاد پر سمسٹر موڈ): 
ایم بی اے، ایم کام، ایم اے انگریزی، ہندی، تاریخ، سیاسی سائنس، پبلک ایڈمنسٹریشن، سماجیات، تعلیم،ہیومن ریسورس مینیجمنٹ۔
پوسٹ گریجویٹ پروگرام (سالانہ موڈ)
ایم کام، ایم اے ایچ آر ایم 
انڈر گریجویٹ پروگرام: (سالانہ موڈ): 
بی۔ایڈ، بی اے جنرل، بی کام، بی بی اے، بی سی  بی آئی ایف
پی جی ڈپلومہ، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پروگرام: 
پی جی ڈی جی سی، پی جی ڈی جی آئی،، ڈی سی ای سی سی، سی سی ایچ این ٹی، سی آئی ٹی۔

Ads