Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیلی پارلیمنٹ نے یو این آر ڈبلیو اے پر پابندی کے بل کو منظوری دی

  • 29 Oct 2024
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

ماسکو، 29 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) اسرائیل کی پارلیمنٹ نے اپنے ملک کی سرحد پر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ری کنسٹرکشن ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے لیے دو بلوں کو منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی نیوز میڈیا نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی خارجہ اور دفاعی امور کی کمیٹی نے 6 اکتوبر کو یو این آر ڈبلیو اے کے ملک میں کام کرنے پر پابندی کے بل کے مسودے کو منظوری دی تھی۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ یو این آر ڈبلیو اے  عسکریت پسند فلسطینی تنظیم حماس کی مدد کر رہی ہے۔
یروشلم پوسٹ نے پیر کو رپورٹ کیا کہ 'اسرائیلی پارلیمنٹ نے یو این آر ڈبلیو اے پر پابندیاں لگانے کے بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے حق میں 92 اور مخالفت میں 10 ووٹ پڑے ہیں۔'
ان بلوں کی منظوری کے بعد کئی ممالک نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جن میں کینیڈا، آسٹریلیا، فرانس، جرمنی، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ شامل ہیں۔
        اکتوبر کے اوائل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو ایک نوٹ بھیجا جس میں یو این آر ڈبلیو اے کے کام پر پابندیاں عائد کرنے والے بل پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔
یہ بل اسرائیلی سرزمین پر یو این آر ڈبلیو اے کی سرگرمیوں اور خدمات پر مکمل پابندی عائد کرے گا اور اس کے عملے کا قانونی استثنیٰ ختم کر دے گا۔ اس کے نتیجے میں یو این آر ڈبلیو اے کو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں کام کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔ اسرائیل غزہ اور مغربی کنارے دونوں تک رسائی کو کنٹرول کرتا ہے۔

Ads