Masarrat
Masarrat Urdu

امریکی انٹیلی جنس ڈیٹا نے اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کرانے میں مدد کی

  • 09 Jun 2024
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن،  9 جون (مسرت ڈاٹ کام) امریکی انٹیلی جنس ڈیٹا نے اسرائیل کو غزہ  پٹی میں یرغمال بنائے گئے چار افراد کا پتہ لگانے اور انہیں بچانے میں مدد کی ہے۔

نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی افسر کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ہفتے کے روز 7 اکتوبر کو نووا میوزک فیسٹیول سے اغوا کیے گئے چار مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ یرغمالیوں کی صحت اچھی ہے اور انہیں مزید طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہفتے کے روز رپورٹ میں ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ امریکہ  اور برطانیہ کے ماہرین کی ٹیمیں اسرائیل کو فضائی اور سائبر اسپیس سے خفیہ معلومات فراہم کراتی ہیں۔

Ads