Masarrat
Masarrat Urdu

اندرا۔ راجیو کے بارے میں مودی کا گھٹیا تبصرہ درست نہیں: کھڑگے

Thumb

نئی دہلی، 15 مئی (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو  کہا کہ مسٹر مودی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ گاندھی خاندان کا امیٹھی اور رائے بریلی سے سو سال پرانا رشتہ ہے، اس لئے سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے بارے میں گھٹیا تبصرے نہیں کرنے چاہئیں۔

مسٹر کھڑگے نے کہاکہ ''گاندھی خاندان نے ملک کی غیر معمولی خدمت کی ہے۔ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے ملک کے لیے اپنے آپ کو قربان کیا ہے۔ پنڈت جواہر لال نہرو نے اپنی ہزاروں کروڑ روپے کی جائیداد ملک کو عطیہ کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ رائے بریلی اور امیٹھی کا کانگریس پارٹی سے 100 سال پرانا رشتہ ہے۔ آج مودی جی اسی گاندھی خاندان کو گالی دیتے نہیں تھکتے ہیں۔ وہ اندرا گاندھی جی اور راجیو جی پر  گھٹیا سیاسی تبصرے بھی کرتے ہیں۔ وہ بھول جاتے ہیں کہ وہ ملک کے دو سابق وزرائے اعظم کی بات کر رہے ہیں، جنہوں نے اس ملک کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ یہاں تک کہ اپنی جان بھی قربان کر دی۔
کانگریس لیڈر نے کہاکہ “راجیو جی کی شہادت کا مذاق اڑانے کے لیے، وہ کہتے ہیں کہ ایسا قانون لائیں جس کے ذریعے وہ اندرا جی کی جائیداد پر قبضہ کر سکیں۔ لیکن مودی جی بھول جاتے ہیں کہ پنڈت نہرو نے اپنی 98 فیصد دولت ملک کے لیے وقف کر دی تھی۔ جس کی کل قیمت آج تقریباً 12 ہزار کروڑ روپے ہوگی۔ اندرا گاندھی جی نے اپنے زیورات بھی ہماری فوج کے لئے دے دیئے۔

Ads