واشنگٹن، 3 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) نیوز نیشن نیٹ ورک کے نامہ نگار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والے حملے اور ایران کے ساتھ تنازع کے دوران امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا جواب جلد سب کو معلوم ہو جائے گا۔
سعودی وزارت دفاع نے منگل کے روز ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ابتدائی جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر دو ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں محدود پیمانے پر آگ لگی اور کچھ مادی نقصان ہوا۔
سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے اطلاع دی ہے کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے کو دو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں عمارت میں معمولی آگ لگی اور تھوڑا مادی نقصان ہوا۔
اس واقعے کے فوراً بعد سعودی عرب میں موجود امریکی مشن نے جدہ، ریاض اور ظہران میں موجود اپنے شہریوں کے لیے گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مشن نے خطے میں کسی بھی فوجی تنصیبات کی جانب غیر ضروری سفر کو محدود کر دیا ہے اور مملکت میں موجود امریکی شہریوں کو بھی فوری طور پر اپنے گھروں میں رہنے کی سفارش کی ہے۔
