ذرائع نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں ابھی جاری ہیں اور مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بازیاب ہونے والے تمام متاثرین کو دیر البلح شہر کے الاقصی شہداء اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے حوالے ژنہوا نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیارے نے بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والے مکان پر متعدد میزائل داغے۔
زبردست دھماکے سے عمارت زمیں بوس گئی اور کیمپ کے مغربی حصے میں پڑوسی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔
دریں اثناء، حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 29,313 ہو گئی ہے، جب کہ 69,333 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل اور حماس تنازعہ جاری ہے۔