Masarrat
Masarrat Urdu

ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والی میزورم کی پہلی کھلاڑی بنیں لالریمسیامی

Thumb

آئزول، 13 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) میزورم کی لالریمسیامی ہمار نے کھیلوں کی تاریخ میں اپنا نام درج کرالیا ہے۔ وہ ریاست کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں جنہیں ہندوستان کے اعلیٰ ترین کھیل اعزازات میں سے ایک ’ارجن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی فارورڈ کھلاڑی لالریمسیامی کو جمعہ کے روز نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ارجن ایوارڈ 2025 سے سرفراز کیا۔ اس موقع پر ان کی والدہ لالزرموی اور ہاکی میزورم کی صدر لالرامپاری بھی موجود تھیں۔

اس اعزاز پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے لالریمسیامی نے کہا کہ میزورم سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی کھلاڑی بننا ان کے لیے انتہائی خاص لمحہ ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے 18 اگست کو انہیں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا تھا۔

اس سال جاپان میں منعقدہ ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی رکن رہیں لالریمسیامی نے 2017 میں سینئر بین الاقوامی سطح پر اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ انہیں 2019 میں بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ’رائزنگ اسٹار آف دی ایئر‘ منتخب کیا تھا۔

انہوں نے ٹوکیو 2020 اولمپک کھیلوں میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کی تھی، جہاں ان کی ٹیم چوتھے مقام پر رہی تھی۔ اس کے علاوہ وہ کامن ویلتھ کھیلوں، ایشیائی کھیلوں، ایشین چیمپئنز ٹرافی اور نیشنز کپ سمیت کئی بڑے مقابلوں میں قومی ٹیم کا حصہ رہ چکی ہیں۔

 

 

Ads

مضامین

Ads