Masarrat
Masarrat Urdu

رونالڈو کا کیریئر کا خاتمہ یورپ میں ہی ہوگا: النصر کوچ گارشیا

Thumb

ریاض، 30 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) النصر فٹبال کلب کے کوچ روڈی گاریسا نے کہا ہے کہ پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو النصر میں اپنا کیریئر ختم نہیں کریں گے اور جلد ہی یورپ واپس لوٹیں گے۔
گارشیا نے یہ بات رونالڈو کے لگاتار دو میچوں میں گول کرنے میں ناکامی کے بعد کہی۔ النصر سعودی سپر کپ کے سیمی فائنل میں الاتحاد کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا تھا۔ 37 سالہ پرتگالی فٹبالر کلب میں شامل ہونے کے بعد سے ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
گارشیا نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو ٹیم میں ایک اہم اضافہ ہے کیونکہ وہ ڈیفنڈروں کو توڑنے میں مدد کرتے ہیں۔
تاہم گارشیا نے رونالڈو کو سیمی فائنل میں التحاد کے خلاف گول سے محروم رہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
گارشیا نے کہاکہ "رونالڈو نے ایک ایسا موقع گنوا دیا جو پہلے ہاف میں کھیل کا رخ موڑ سکتا تھا، لیکن میں الاتحاد کو نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،" گارشیا نے کہاکہ وہ (رونالڈو) دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ النصر میں اپنا کیرئیر ختم نہیں کرے گا۔ وہ یورپ واپس لوٹ جائیں گے۔"
گارسیا نے اپنے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ رونالڈو کو پاسز دے کر دباؤ نہ ڈالیں اور ان کی موجودگی سے مسحور نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ’’یہ بہت اہم ہے کہ کھلاڑی معمول کے مطابق  کھیلیں اور ہمیشہ گیند کو کرسٹیانو کو دینے کی کوشش نہ کریں۔ میں نے اس سے کہا کہ اسے میدان میں صحیح فیصلے کرنا ہوں گے۔ ظاہر ہے جب کرسٹیانو یا ٹالیسکا اکیلے ہوتے ہیں اور گیند مانگتے ہیں تو ہمیں انہیں گیند دینا ہوگی۔"‘‘

Ads