Masarrat
Masarrat Urdu

گیانیش کمار کے استعفے اور منصفانہ جانچ کے مطالبے کے حق میں یوتھ کانگریس کا الیکشن کمیشن کے دفتر پر مظاہرہ

Thumb

نئی دہلی، 25 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) یوتھ کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور الیکشن کمیشن کے کام کاج نیز فیصلہ سازی کے عمل سے جڑے الزامات کی منصفانہ اور آزادانہ جانچ کے مطالبے کے حق میں جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔

یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب کی قیادت میں کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے انتخابی عمل میں شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اسے ہر شہری کے آزادانہ اور منصفانہ ووٹنگ کے حق کی حفاظت کرنی چاہیے۔

اس موقع پر مسٹر چب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کام کاج پر سامنے آئے سوالات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم گیانیش کمار کے استعفے کے ساتھ تمام الزامات کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ کرتی ہے۔

مظاہرے کے دوران دہلی پولیس نے بیری کیڈ لگا کر کارکنوں کو روکا۔ یوتھ کانگریس کے مطابق، ادے بھانو چب سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ مظاہرے میں اجے چکارا، محترمہ خوشبو شرما، اکشے لاکڑا سمیت کئی رہنما اور کارکن شامل رہے۔

 

Ads