Masarrat
Masarrat Urdu

رودرکش، نیرج اور ایشوریہ کی ٹیم نے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں چاندی کا تمغہ جیتا

Thumb

آئیچی-ناگویا (جاپان)، 25 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) ہندوستان کے ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، رودرکش پاٹل اور نیرج کمار کی ٹیم نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1762 اسکور کے ساتھ مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

آج یہاں پریفیکچرل جنرل شوٹنگ گیلری میں ہوئے فائنل مقابلے میں ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، نیرج کمار اور رودرکش پاٹل کی ہندوستانی نشانہ باز ٹیم نے مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ہندوستانی نشانہ بازوں نے 1762 اسکور کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا، جبکہ چین نے 1766 اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ اور جنوبی کوریا نے 1751 اسکور کے ساتھ کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔

 

Ads