Masarrat
Masarrat Urdu

ٹرمپ خلیجی ممالک کے لیڈران کے ساتھ ایران پر بات چیت کریں گے

  • 17 Sep 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 17 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خلیجِ فارس کے ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ایران کے ساتھ جنگ میں اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایکسیوس نیوز پورٹل نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

رپورت میں بدھ کے روز کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے بعد امریکہ کی حکمتِ عملی کے متبادل پر بات چیت کی توقع ہے۔ معلومات کے مطابق مسٹر ٹرمپ اور ان کے اعلیٰ مشیر ایک منصوبہ تیار کر رہے ہیں، جسے نومبر میں ہونے والے مڈ ٹرم انتخابات کے بعد منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

مسٹر ٹرمپ نے کل کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور جنگ ختم ہو رہی ہے۔

 

Ads