Masarrat
Masarrat Urdu

دہلی یونیورسٹی میں ہاسٹل کے مطالبے کے حق میں یوتھ کانگریس کا مارچ

Thumb

نئی دہلی، 16 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) یوتھ کانگریس نے بدھ کے روز دہلی یونیورسٹی کے طلباء کے لیے محفوظ، سستے اور ضرورت کے مطابق ہاسٹل کی مناسب سہولیات دستیاب کرانے کے مطالبے کے حق میں مارچ نکالا۔

مارچ میں یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب اور دہلی یوتھ کانگریس کے صدر اکشے لاکڑا سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ادے بھانو چب نے طلباء سے بات چیت کر کے ہاسٹل کی کمی، بڑھتے کرایوں، سیفٹی اور بنیادی سہولیات سے جڑے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں سے دہلی پڑھنے آنے والے طلباء کے لیے ہاسٹل آسائش نہیں، بلکہ بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ اور حکومت سے اعلانات کے بجائے زیرِ التواء ہاسٹل منصوبوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگے اور غیر محفوظ نجی قیام گاہوں کا سب سے زیادہ اثر عام اور معاشی طور پر کمزور خاندانوں کے طلباء پر پڑ رہا ہے۔

ادے بھانو چب نے طلباء سے ڈوسو امتحانات و انتخابات میں این ایس یو آئی پینل کی حمایت کرنے کی اپیل بھی کی۔

مارچ آرٹس فیکلٹی سے شروع ہو کر کروڑی مل کالج پر ختم ہوا۔

 

Ads