محترمہ میلونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیر اعظم مودی کے مبارکباد کے پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، ''پیارے نریندر مودی، آپ کے پیغام اور آپ کی دوستی کے لیے شکریہ۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔''
اطالوی وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان ہوئے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ ملاقاتوں کے دوران شروع کی گئی 'خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری' اس مضبوط لگاؤ کی پہچان ہے۔ یہ اسٹریٹجک شراکت داری دونوں ممالک کی مہارت اور صلاحیتوں کو ایک ساتھ جوڑ کر ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے اور تعاون کے لامحدود امکانات کو ممکن بنانے کی مشترکہ خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔
اپنے بیان میں محترمہ میلونی نے براعظموں کے درمیان رابطہ بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا، "مجھے پورا یقین ہے کہ اٹلی اور ہندوستان مل کر ہمارے براعظموں کے درمیان کے رشتوں کو اور زیادہ مضبوط کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی، ہندوستان-مشرق وسطیٰ-یورپ اقتصادی راہداری کے فروغ اور توسع کے لیے دونوں ممالک شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے۔"
اس سے پہلے مسٹر مودی نے اٹلی میں جنگ کے بعد کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے پر جورجیا میلونی کو مبارکباد دی تھی۔
