جنوبی افریقا نے میچ کے ابتدائی مرحلے میں 2-0 کی برتری حاصل کی، تاہم پاکستان نے افراز اور محمد حماد کے گول سے مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے کوارٹر کے آغاز میں کپتان رانا وحید نے گول کرکے پاکستان کو آگے کردیا، لیکن جنوبی افریقا نے دوبارہ اسکور برابر کردیا۔
آخری لمحات میں جنوبی افریقا نے پنالٹی اسٹروک پر 4-3 کی برتری حاصل کی، تاہم میچ ختم ہونے سے چند سیکنڈ قبل حماد الدین نے گول کرکے مقابلہ 4-4 سے برابر کردیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستان نے 4-3 سے کامیابی حاصل کرکے 11ویں پوزیشن اپنے نام کرلی۔
پاکستان نے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 6 میچ کھیلے، جن میں 2 کامیابیاں حاصل کیں، 3 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔
