Masarrat
Masarrat Urdu

امن و استحکام کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط اور مسلسل سفارت کاری کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، عراقچی

  • 26 Aug 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 26 اگست (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی اور عمانی مہمانوں سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایران امن و استحکام کے لیے اپنے عزم کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط اور مسلسل سفارت کاری کے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستانی اور عمانی مہمانوں سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایران امن و استحکام کے لیے اپنے عزم کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط اور مسلسل سفارت کاری کے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے۔

عراقچی نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی اور عمانی مہمانوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں علاقائی حل پر زور دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا امن و استحکام کے لیے عزم اپنے ہمسایوں کے ساتھ مسلسل اور مضبوط سفارت کاری کے ساتھ آگے بڑھایا جارہا ہے اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایک نئی راہداری کے قیام، مشترکہ طور پر بارودی سرنگیں صاف کرنے اور مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے پیش کردہ فریم ورک اس علاقائی نقطۂ نظر کی واضح مثال ہے۔

عراقچی کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات میں علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی مفاہمت کے ذریعے ایسے انتظامات تشکیل دیے جاسکتے ہیں جو خطے میں امن، استحکام اور محفوظ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے میں مددگار ہوں۔

Ads