Masarrat
Masarrat Urdu

کرشنا، سدھار اور جین نے سری لنکا کو 290 رنز پر سمیٹا، ہندوستان کو 213 رنز کی برتری حاصل

Thumb

کولمبو، 26 اگست (مسرت ڈاٹ کام) پرشدھ کرشنا اور مانَو سدھار (تین، تین وکٹ) اور ساراش جین (دو وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بدھ کی صبح کے سیشن میں سری لنکا کی ٹیم کو 290 رنز کے اسکور پر سمیٹ کر اسے فالو آن پر مجبور کر دیا۔ اسی کے ساتھ ہندوستان کو 213 رنز کی اہم برتری حاصل ہوگئی۔

سری لنکا نے 8 وکٹ پر 265 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ آج صبح کے سیشن میں 288 رنز پر سری لنکا کا نواں وکٹ لہیرو کمارا (12) کے طور پر گرا۔ انہیں ساراش جین نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد 90ویں اوور کی چوتھی گیند پر ساراش جین نے اپنی سنچری مکمل کر چکے سونل دِنوُشا کو آؤٹ کرکے لنچ کے وقفے سے پہلے سری لنکا کی اننگز کا 290 رنز کے اسکور پر اختتام کر دیا۔ سونل دِنوُشا نے 162 گیندوں میں 8 چوکے اور 3 چھکے لگاتے ہوئے 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیکن وہ اپنی ٹیم کو فالو آن سے نہیں بچا سکے۔

 

Ads