Masarrat
Masarrat Urdu

ایران کو شکست دینے کے دعوے ٹرمپ کے غلط اندازوں کا نتیجہ ہیں، غریب آبادی

  • 21 Aug 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 21 اگست (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی شکست کے دعوے دراصل غلط اندازوں کا نتیجہ ہیں اور جو فریق فوجی جنگ میں ناکام رہا، وہ اب اسی ناکامی کو اقتصادی جنگ کا نام دے رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب‌آبادی نے ایران کی صورتحال سے متعلق سامنے آنے والے دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی شکست کے بارے میں کیے جانے والے دعوے غلط حساب کتاب کا نتیجہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، کاظم غریب‌آبادی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ کچھ لوگ دعوی کرتے ہیں کہ ایران شکست کے دہانے پر ہے اور ایک دھاگے سے لٹکا ہوا ہے، جبکہ اسی دوران وہ اپنے تمام اتحادیوں سے مدد کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ غلط اندازے ہیں، جنہیں چھپانے کے لیے ہر بار انہیں اپنی طرف سے ایک بڑی شکست کا جواز تراشنا پڑتا ہے۔

غریب‌آبادی نے کہا کہ فوجی جنگ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی اور اب اگلی شکست کو اقتصادی جنگ کا نام دے دیا گیا ہے۔

Ads