وزارتِ خارجہ نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ریاض میں واقع بھارتی سفارت خانہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یمنی حکام کے ساتھ قریبی رابطے اور فعال تعاون جاری ہے۔ وزارت نے امدادی کارروائیوں میں تعاون پر یمنی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بحیرۂ احمر کے علاقے میں تجارتی جہازوں پر مسلسل حملے انتہائی تشویشناک ہیں۔ وزارت کے مطابق اس خطے میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بحیرۂ احمر کے بین الاقوامی آبی راستوں میں جہازوں کی آزادانہ آمدورفت اور عالمی تجارتی سرگرمیوں کو بلا رکاوٹ جلد از جلد بحال کیا جانا ضروری ہے۔
