دمبولا میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔
114 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر کے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ شوال ذوالفقار نے 21، منیبہ علی نے 19، سائرہ جبین نے 12 اور ام ہانی نے 8 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ ٹی20 سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں پاکستان ویمن ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث میزبان ٹیم نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
