مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا، "گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں ہمارے کھلاڑی دستے کی کارکردگی پر فخر ہے۔ خوشی ہے کہ ہندوستان نے سونے کے 13 تمغوں سمیت 39 تمغے جیتے۔ ہمارے تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد۔"
انہوں نے کہا، "پورے مقابلے کے دوران ہمارے باصلاحیت کھلاڑیوں نے شاندار مہارت، عزم اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی محنت آنے والی نسل کو تحریک دیتی رہے گی۔ مستقبل کے لیے ہمارے پورے کھلاڑی دستے کو میری نیک خواہشات۔ امید کرتا ہوں کہ وہ اپنا بہترین مظاہرہ کرتے رہیں اور ملک کے لیے باعث فخر بنیں۔" قابل ذکر ہے کہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کی مہم 39 تمغوں کے ساتھ ختم ہوئی۔ اس میں سونے کے 13 تمغے شامل ہیں۔
