Masarrat
Masarrat Urdu

امریکہ تھاڈ اور پیٹریاٹ میزائلوں کی پیداوار بڑھائے گا، لاک ہیڈ کے ساتھ سات سالہ معاہدہ

  • 28 Jul 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 28 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنی لاک ہیڈ کے ساتھ سات سالہ فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت تھاڈ فضائی دفاعی نظام اور پیٹریاٹ میزائلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔

پینٹاگون کے مطابق معاہدے میں پیٹریاٹ میزائلوں کے اہم پرزوں کی تیاری بڑھانے اور ان کی صلاحیت میں مزید بہتری لانے کی شقیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تھاڈ دفاعی نظام کی کارکردگی بہتر بنانے اور بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

اعلان کے مطابق بوئنگ اور ہنی ویل کی دفاعی پیداوار میں بھی اضافہ کیا جائے گا، جبکہ پی اے سی-3 ایم ایس ای میزائلوں کے پرزے بھی تیار کیے جائیں گے۔

مبصرین کے مطابق ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں اس معاہدے کا مقصد امریکی دفاعی ذخائر کو مضبوط بنانا اور جدید فضائی دفاعی نظام کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔

پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ دفاعی ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافے کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ ملک کی طویل مدتی دفاعی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

 

Ads