Masarrat
Masarrat Urdu

میسی، ایمباپے یا ہیری کین،فیفا ورلڈ کپ کا گولڈن بوٹ کسے ملے گا۔۔۔

Thumb

میکسیکو سٹی، 13 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) انگلینڈ کے ہیری کین بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے اب تک  6گول اسکور کیے ہیں اور سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی دکھا کر گولڈن بوٹ اور گولڈن بال دونوں کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم بھی مسلسل متاثر کن کھیل پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے  6گول کیے ہیں اور کوارٹر فائنل سمیت اہم مقابلوں میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، جس کے باعث انہیں بھی گولڈن بال کے ممکنہ امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔فرانس کے مائیکل اولیسے نے اب تک 5اسسٹ کر کے اس شعبے میں سبقت حاصل کر رکھی ہے جبکہ اسپین کے روڈری اپنی ٹیم کے مڈفیلڈ میں مسلسل مثر کارکردگی کی وجہ سے ماہرین کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔ اسپین کے نوجوان کھلاڑی لامین یامال بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق گولڈن بال کی دوڑ میں مضبوط دعوے داری کے لیے انہیں سیمی فائنل میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ نے ٹورنامنٹ میں 7 گول کیے لیکن ان کی ٹیم کوارٹر فائنل میں باہر ہو گئی، جس کے بعد ان کے گولڈن بوٹ اور گولڈن بال جیتنے کے امکانات بھی تقریباً ختم ہو گئے۔اب جبکہ ورلڈ کپ اپنے آخری دو مقابلوں کی جانب بڑھ رہا ہے، شائقین کی نظریں نہ صرف نئی عالمی چیمپئن ٹیم پر بلکہ انفرادی اعزازات کے فاتحین پر بھی مرکوز ہیں۔ سیمی فائنل اور فائنل میں ہونے والی کارکردگی ہی فیصلہ کرے گی کہ گولڈن بوٹ اور گولڈن بال کس کھلاڑی کے حصے میں آتے ہیں۔

 

Ads