انقرہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ترکیے اور امریکہ میں اچھے تعلقات ہیں۔ ترکیے کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نیٹو میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تاکہ یورپ محفوظ رہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔
ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا کہ ایف 35 جیٹ طیاروں کا معاملہ نیا نہیں ہے، ہم نے ایف 35 کے معاملے پر امریکہ سے پہلے بھی بات کی ہے، ہم سے 5 جیٹ طیاروں کا وعدہ کیا گیا ہے۔
