Masarrat
Masarrat Urdu

ایرانی عوام سے تمیز سے بات کرو! ٹرمپ کو ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کا انتباہ

  • 07 Jul 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 7 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی عوام کو امریکی صدر کی گزشتہ روز کی دھمکی پر ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

تہران- ارنا- محمد باقر ذوالقدر نے 7 جولائی 2026 پیر کی رات کو امریکی صدر کو انتباہ دیا کہ بدتمیزی سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ: " امریکی وہم زدہ صدر کو، جنہوں نے 9 کروڑ ایرانیوں کو دھمکی دی ہے کہتا ہوں کہ اس سے قبل تم نے (صرف) 250 سال پرانے ایک بے اصل و نسب ملک کے صدر کی حیثیت سے ایران کے ہزاروں سال پر مشتمل تمدن کو مٹانے کی بات کہی تھی اور اس کا نتیجہ تمھاری شکست، بے چارگی اور (واشنگٹن کی جانب سے) مذاکرات کی درخواست اور جنگ بندی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں نکلا!"

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایرانیوں کے قریب دھمکی آمیز زبان کوئی اوقات نہیں ہوتی!

انہوں نے ٹرمپ کو خبردار کیا کہ ایرانی عوام سے تمیز سے بات کریں ورنہ جواب کسی اور انداز میں دیا جائے گا!

Ads