Masarrat
Masarrat Urdu

ایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ

  • 06 Jun 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران/واشنگٹن ، 6 جون (مسرت ڈاٹ کام) ایران نے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ کی ہے، جب کہ امریکہ نے گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

سی این این کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کی جانب متعدد ڈرونز فائر کیے ہیں، ایک امریکی اہلکار کے مطابق کم ازکم 4 ڈرونز امریکی طیاروں نے مار گرائے، ایرانی خبر ایجنسی نے بھی خبر دی کہ امریکی بحری جہازوں کی موجودگی پر وارننگ فائرنگ کی گئی ہے۔

دوسری طرف امریکہ نے صبح سویرے ایران میں گورک اور جزیرے قشم میں ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، امریکی سینٹ کام نے ایکس پر لکھا کہ آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کی طرف داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائلز اور ڈرونز کو روک دیا گیا ہے، حملے میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

صدر سینٹکام کا کہنا ہے کہ بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹرز کو نقصان پہنچانے کا ایرانی دعویٰ غلط ہے، ایران نے 7 میزائل داغے جن میں 6 کو روک لیا گیا، جب کہ ساتواں ہدف تک نہ پہنچ سکا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی اپنے دفاع میں کی گئی ہے، جب کہ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فضائی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران نے دھمکی دی کہ امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کر دی جائے گی، آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔

 

Ads