راہل گاندھی نے ماحولیات کے عالمی دن پر جمعہ کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا، "میں انڈمان اور نکوبار کی تباہی کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انڈمان اور نکوبار ہندوستان کا سب سے انمول قدرتی ورثہ ہیں۔ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ان کی حفاظت کرنا میرا فرض ہے۔" انہوں نے ملک کے شہریوں سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، "میرے ساتھ جڑیے، پٹیشن پر دستخط کیجیے اور اس انمول اثاثے کو بچانے کی لڑائی کا حصہ بنیے۔"
کانگریس رہنما نے کہا کہ انڈمان نکوبار کے قدرتی ورثے، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن کے تحفظ کے لیے عوامی شرکت ضروری ہے اور اسی مقصد کے لیے یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مہم کا پوسٹر بھی پوسٹ کیا جس میں لکھا ہے، "میں راہل گاندھی، گریٹ نکوبار جزائر کی تباہی کے خلاف ہوں۔ میں 'گرین اوور گریڈ' اقدام کی حمایت کرتا ہوں اور اس پکار میں اپنا نام شامل کرتا ہوں۔ نکوبار اہمیت رکھتا ہے۔ مہم سے جڑیں۔"
