تہران، 5 جون (مسرت ڈاٹ کام) ہیکر گروپ حنظلہ نے دعوی کیا ہے کہ موساد کے ایک سینئر افسر کو اس کی ذاتی گاڑی میں نصب بم کے ذریعے ہلاک کیا گیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیکر گروپ حنظلہ نے میں دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایک اعلی افسر کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
گروپ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ موساد کے ایران سے متعلق شعبے کے ایک سینئر عہدیدار کو آج صبح ہائی وے 20 پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس کی ذاتی گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا۔
حنظلہ کے مطابق یہ کارروائی کئی ماہ تک نگرانی، معلومات جمع کرنے اور مسلسل تعاقب کے بعد انجام دی گئی۔
گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی سیکورٹی ادارے اپنے اعلی عہدیداروں کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سخت سکیورٹی میں رہنے والے افراد بھی مزاحمتی قوتوں کی پہنچ سے محفوظ نہیں ہیں۔
گروپ نے اسرائیلی سکیورٹی اداروں کی اپنے اعلی عہدیداروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "کیا اسرائیلی سکیورٹی ادارے سچ بتانے کی ہمت کریں گے یا وہ بدستور اس حقیقت سے انکار کرتے رہیں گے؟"
حنظلہ نے مزید خبردار کیا کہ سخت ترین حفاظتی اور سکیورٹی انتظامات میں رہنے والے افراد بھی اسرائیل کے اندر مزاحمتی قوتوں کی پہنچ سے محفوظ نہیں ہیں۔
