Masarrat
Masarrat Urdu

بندر عباس پر امریکی حملہ یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے: اسماعیل بقائی

  • 28 May 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 28 مئی (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بندر عباس کے علاقوں پر امریکی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکا کو جوابدہ ٹھہرانے کی اپنی ذمے داری پوری کرے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے رکن ملک عمان کو تباہ کرنے کی دھمکی غنڈہ گردی کی خطرناک علامت ہے۔

ٹرمپ نے بدھ کو کہا تھا کہ عمان نے باقی سب کی طرح برتاؤ نہ کیا تو امریکا کو اسے تباہ کرنا پڑے گا۔

 

Ads