صدر مرمو نے الاضحی کو ایثار، قربانی اور سپردگی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار ہمیں انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتا ہے۔
صدر جمہوریہ کے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا گیاکہ "عید الاضحیٰ کے موقع پر میں تمام اہلِ وطن اور بیرونِ ملک مقیم ہندوستانیوں، خصوصاً مسلم بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ یہ تہوار ایثار، قربانی اور سپردگی کی علامت ہے۔ یہ ہمیں انسانیت، خصوصاً محروم طبقات کی خدمت کی ترغیب دیتا ہے۔ آئیے اس موقع پر ہم معاشرے میں محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مزید عزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔"
نائب صدر نے اپنے پیغام میں کہاکہ "مقدس تہوار عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر سب کو دلی مبارکباد۔ یہ بابرکت موقع سب کی زندگی میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی لے کر آئے۔ عید مبارک۔"
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھاکہ "عید الاضحیٰ کی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ موقع ہمارے معاشرے میں بھائی چارے اور خوشیوں کے جذبے کو مزید مضبوط کرے۔ سب کی کامیابی اور اچھی صحت کے لیے نیک تمنائیں۔"
اس سے قبل ملک کے کئی دیگر رہنماؤں نے بھی ایکس پوسٹس کے ذریعے عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔
