Masarrat
Masarrat Urdu

دس ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 24 نشستوں کے لیے دو سالہ انتخابات 18 جون کو ہوں گے

Thumb

نئی دہلی، 22 مئی (مسرت ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے 10 ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 24 نشستوں کے لیے دو سالہ انتخابات 18 جون کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ان نشستوں پر منتخب ارکان کی مدتِ کار آئندہ جون اور جولائی کے مہینوں میں مکمل ہو رہی ہے۔ ان میں آندھرا پردیش، گجرات اور کرناٹک سے چار چار نشستیں، مدھیہ پردیش اور راجیستھان سے تین تین، جھارکھنڈ سے دو جبکہ منی پور، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور میزورم سے ایک ایک نشست کے لیے انتخابات کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، ان انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن یکم جون کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کے کاغذات 8 جون تک بھرے جا سکیں گے اور ان کی جانچ پڑتال 9 جون کو کی جائے گی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 11 جون رکھی گئی ہے۔

پولنگ 18 جون کو صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک کرائی جائے گی اور اسی دن شام 5:00 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ انتخابی عمل 20 جون تک مکمل ہو جائے گا۔

 

Ads