Masarrat
Masarrat Urdu

ایران کا سخت مؤقف، افزودہ یورینیم ملک سے باہر نہ لے جانے کی ہدایت

Thumb

تہران، 22 مئی (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے اعلیٰ افزودہ یورینیم ملک سے باہر نہ بھیجنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جس کے بعد ایران کے جوہری معاملے پر تہران کے مؤقف میں مزید سختی دیکھی جا رہی ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ اعلیٰ افزودہ یورینیم کو کسی بھی صورت ملک سے باہر منتقل نہ کیا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ کے خاتمے کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ایرانی قیادت کو خدشہ ہے کہ موجودہ جنگ بندی دراصل امریکہ کی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتی ہے، جبکہ افزودہ یورینیم بیرونِ ملک بھیجنے سے ایران دفاعی اور سیاسی طور پر کمزور پڑ سکتا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق تہران جوہری معاملے پر اپنے اسٹریٹجک مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا۔

 

 

Ads