Masarrat
Masarrat Urdu

ابوظہبی کے نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، حکام کی تصدیق

Thumb

ابوظہبی،17 مئی (مسرت ڈاٹ کام)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ابوظہبی کے نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ ہوا ہے، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حکام نے حملے کی تصدیق بھی کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ براکہ نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملے سے آگ بھڑک اُٹھی تھی، سعودی بارڈر کے قریب الظفرہ میں قائم پلانٹ کے جنریٹر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ ریڈیولوجیکل سیفٹی لیول مکمل محفوظ قرار دے دیے گئے، ابوظہبی براکہ پلانٹ کے تمام یونٹس معمول کے مطابق فعال ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابوظبی براکہ پلانٹ عرب امارات کی 25 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے، پلانٹ 5.6 گیگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

Ads