Masarrat
Masarrat Urdu

مودی نے اڈانی کے حق میں امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا: راہل گاندھی

Thumb

نئی دہلی، 15 مئی (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے معاملے پر ایک بار پھر وزیرِ اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ معاہدہ اپنے دوست صنعت کار گوتم آڈانی کے مفاد میں کیا ہے۔ راہل گاندھی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ “یہ تجارتی معاہدہ نہیں بلکہ اڈانی کی رہائی کا سودا کیا ہے”، اور وزیرِ اعظم کو “کمپرومائزڈ پی ایم” قرار دیتے ہوئے ان پر سمجھوتہ کرنے کا الزام لگایا۔

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے کہا ، "اب یہ واضح ہے کہ وزیر اعظم نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان انتہائی مایوس کن اور یک طرفہ تجارتی معاہدے کو کیوں قبول کیا ، جو دراصل امریکہ کے حق میں یک طرفہ معاہدہ تھا ۔ یہ بھی واضح ہے کہ انہوں نے اچانک 10 مئی 2025 کو صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے سامنے جھک کر ، قومی مفاد کے بجائے ان کے دباؤ میں آپریشن سندور کو کیوں روک دیا ،۔ "

الاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اب تاجر اڈانی کے خلاف بدعنوانی سے متعلق تمام الزامات واپس لینے کی تیاری کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم اور کتنا سمجھوتہ کریں گے ؟ "

 

Ads