بیان میں اسے اردو زبان کے ساتھ ناانصافی سے تعبیر کیا گیا۔ بیان میں مرکزی حکومت سے اردو کو آئینی طور پر حاصل مرتبہ کے مطابق حق ادا کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔
ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مزید کہا کہ اردو اکیڈمیوں کے ساتھ صوبائی حکومتوں کا رویہ انتہائی غیر شائستہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے اور اب سی بی ایس ای نے بھی بارہویں جماعت اردو میڈیم اسکولوں کا رزلٹ روک کر اردو داں عوام کو مایوس کرنے کا کام کیا ہے۔
واضح ہو کہ جن کے پاس اردو میڈیم میں جغرافیہ کا سبجیکٹ ہے صرف ان کا رزلٹ روکا گیا ہے اور اس میں دہلی کے اینگلو عربک سینئر سکنڈری اسکول، شفیق میموریل سینئر سکنڈری اسکول، فتح پوری سینئر سکنڈری اسکول، قومی سینئر سکنڈری اسکول، ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سکنڈری اسکول اور زینت محل سینئر سکنڈری اسکول وغیرہ شامل ہیں۔
