Masarrat
Masarrat Urdu

پیپر لیک کی خبر کے بعد نیٹ 2026 کا امتحان منسوخ

Thumb

نئی دہلی، 12 مئی (مسرت ڈاٹ کام) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے منگل کو نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ-یو جی 2026 (نیٹ-یو جی) کا امتحان منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

این ٹی اے کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ایجنسی نے مرکزی حکومت کی منظوری سے تین مئی کو منعقدہ نیٹ (یو جی) 2026 امتحان کو منسوخ کرنے اور اسے دوبارہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔ امتحان میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی خبروں کے بعد ایجنسی نے آٹھ مئی کو اس معاملے کو آزادانہ تحقیقات اور ضروری کارروائی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کے سپرد کر دیا تھا۔ مرکزی ایجنسیوں کی تحقیقات کی بنیاد پر موصول ہونے والی معلومات کے بعد این ٹی اے نے امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتِ ہند نے اس معاملے میں لگائے گئے الزامات کی جامع تحقیقات کے لیے کیس کومرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) کے سپرد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

 

Ads